لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ،پاسبان

لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ،پاسبان

کراچی (آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدا لحاکم قائد نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

 آئے روز نرخوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری یا کنڈے کے شک پر صارفین کو بھاری رقوم کے جرمانے کئے جا رہے ہیں ۔شکایات کے ازالے کا کوئی نظام نہیں ہیں شہری کہاں جائیں؟ کے الیکٹرک کا اپنا عملہ چند کرپٹ مقامی لوگوں کی مدد سے کنڈا سسٹم چلانے میں ملوث ہے ۔ کے الیکٹرک کے پاس اپنے کرپٹ عملے کے احتساب کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔بجلی چور عملے کے ساتھ مل کر دھڑلے سے بجلی چوری کرتے ہیں۔ سرکاری و بجلی کمپنیوں کے افسران مفت بجلی استعمال کرتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں