صوفی بزرگ سید صدر الدین شاہ ؒ کے عرس کی تقریبات شروع

صوفی بزرگ سید صدر الدین شاہ ؒ کے عرس کی تقریبات شروع

روہڑی (نمائندہ دنیا)صوفی بزرگ حضرت سید صدر الدین شاہ ؒ کے سالانہ 745 ویں عرس مبارک کا آغاز ہوگیا۔عرس کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کے قافلے روہڑی اور سکھر پہنچ رہے ہیں۔۔

درگاہ کا احاطہ دھمال کرنے والے زائرین سے بھر گیا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر اور روہڑی کے جڑواں شہروں کے درمیان واقع صو فی بزرگ حضرت سید صدر الدین شاہ ؒ کا سالا نہ745واں عرس مبا ر ک ان کی درگا ہ پر شروع ہو گیا۔محکمہ اوقاف سکھر ڈویژن کے ایڈمنسٹریٹر ارشد علی سموں ، منیجر عبدالوحید،روہڑی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر یعقوب علی شاہ ، ریاض علی شاہ و دیگر نے درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس مبا رک کا افتتاح کیا۔عرس کی تین روز تقریبات میں شر کت کے لیے سندھ ،پنجاب ، بلو چستان ، کے پی کے سمیت ملک کے دور دراز علاقوں سے مرد ، خواتین اور بچوں پر مشتمل زائرین کی قا فلوں کی آمد شروع ہو گئی ہے ۔ درگاہ پر چادر چڑھا نے کے بعد ملکی سا لمیت، استحکام، خو شحا لی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا ئیں کی گئیں اور درگاہ کا احاطہ دھمال کرنے والے مرد و خواتین زائرین سے بھر گیا ۔دوسری جانب عرس مباک کے موقع پر زائرین کی سہو لت کے لیے کھا نے پینے کی اشیا ء کے اسٹا لز کے علاوہ طبی کیمپ بھی لگا یا گیا۔ عرس کے آغاز پر زائرین نے ڈھول کی تھاپ پر دھما ل ڈال کر وہاں موجود دیگر زائرین کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سکھر اور روہڑی انتظا میہ کی جانب سے سیکیو رٹی کے سخت انتظا ما ت کیے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں