انتخابات میں دھاندلی کا واویلا نئی بات نہیں،محمود مولوی

انتخابات میں دھاندلی کا واویلا نئی بات نہیں،محمود مولوی

کراچی(این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ انتخابات شفاف ہیں اور ان کے حوالے سے کیا جانے والا واویلا بے بنیاد ہے۔

سروے کے نتائج اس بات کی نشاندہی کر رہے تھے کہ پاکستانی عوام انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے پرامید ہیں اور جمہوریت کے تسلسل کو ملکی ترقی کا راستہ سمجھتے ہیں ۔ان حقائق کے پیش نظر اگر دیکھا جائے تو مختلف حلقوں بالخصوص وہ تمام سیاسی عناصر جن کو نتائج حسب توقع نہیں ملے کی جانب سے واویلا شروع کردیا گیا۔ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی اور ان کی غیر شفافیت کے حوالے سے اس قسم کا واویلا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں