آئی ایم ایف استحصالی پالیسیاں مسلط نہ کرے ،سنی تحریک

 آئی ایم ایف استحصالی پالیسیاں مسلط نہ کرے ،سنی تحریک

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرضوں کی آڑ میں استحصالی ومعاشی پالیسیاں مسلط کرنے سے باز رہے ،حکمران آئی ایم ایف کی کٹھ پتلی بننے کے بجائے ملک کے عوام کی امنگوں کے مطابق پالیسیاں مرتب کریں۔

جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے ،بجلی ہے نہ گیس مہنگائی کا طوفان جینے کا حق چھین رہا ہے ،آئی ایم ایف نے آج تک مہنگائی پر قابو پانے اور غریب کو ریلیف دینے کا اعلان نہیں کیا،آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو مسلم ممالک کو کو کمزور کرنے کے درپے ہے ، حکمران آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے بجائے ملکی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھیں،قرضوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے کیا صرف غریب عوام کے کندھے رہ گئے ،ملک کے آئین،جمہوریت اور اخلاقی اقدار کے تحت غریب کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جارہا،مہنگائی عروج پر، بھوک وافلاس سے تنگ خودکشیاں کررہے ہیں ،تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار پر ٹیکس آئی ایم ایف کیا چاہتا ہے ،پاکستان کے عوام ملک کے معاشی معاملات میں آئی ایم ایف کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں،آئی ایم ایف کی ملک کے معاشی معاملات میں مداخلت خود مختاری میں دخل اندازی ہے ،آئی ایم ایف قرضوں کی آڑ میں ملک کے پورے سسٹم پر قابض ہونے کے خواب دیکھ رہا ہے ،ملکی معامالات میں کسی کو بھی دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں