سائٹ انڈسٹریل ایریا میں ہیٹ اسٹروک کیمپ لگا دیا گیا

سائٹ انڈسٹریل ایریا میں ہیٹ اسٹروک کیمپ لگا دیا گیا

کراچی (این این آئی) ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر قادری کی ہدایت پر سائٹ انڈسٹریل ایریا میں سائٹ ہیڈ آفس کے سامنے پل کے نیچے پیر سے کیمپ قائم کر دیا گیا ۔

کیمپ پر مسافروں، مزدوروں اور عام عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ۔ ایم ڈی غضنفر قادری نے کیمپ کا دورہ کیا اور خود بھی پانی پی کر معیار چیک کیا۔غضنفر قادری نے عملے کو ہدایت کی کہ ٹھنڈے پانی کے ساتھ شربت کا بھی انتظام کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں