کسٹمز کی کارروائیاں،اسمگلڈانڈین روسٹڈ کاجو،چھالیہ ضبط

 کسٹمز کی کارروائیاں،اسمگلڈانڈین روسٹڈ کاجو،چھالیہ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس میں اسمگلڈ شدہ 4500 کلوگرام انڈین روسٹڈ کاجو اور40 لاکھ روپے مالیت کی اسمگلڈ چھالیہ برآمد کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے قصبہ کالونی منگھوپیر روڈ میں قائم گودام پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران اسمگلڈ شدہ 4500 کلوگرام انڈین روسٹڈ کاجو برآمد کرلیا گیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق برآمد کاجو کی مالیت دو کروڑ روپے ہے ،ضبط شدہ کاجو کو اے ایس اوانفورسمنٹ کے گودام منتقل کردیا گیا ہے تاہم کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی اور تفتیش کی جارہی ہے ۔دوسری جانب کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے لانڈھی بابر مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی ۔چھاپہ علاقے میں قائم گودام پر خفیہ اطلاع پر مارا گیا۔کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی میں چالیس لاکھ روپے مالیت کی اسمگلڈ شدہ مضر صحت 3200 کلوگرام چھالیہ برآمد کرلی گئی ہے ۔ ضبط شدہ چھالیہ کو اے ایس اوانفورسمنٹ کے گودام منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ/ FIR درج کر کے مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر انسداد اسمگلنگ کیلئے بھرپور کارروائیوں کا تسلسل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں