گھوٹکی :موٹروے سے چوری کیمرے ، تار برآمد، 5 ملزمان گرفتار

گھوٹکی :موٹروے سے چوری کیمرے ، تار برآمد، 5 ملزمان گرفتار

گھوٹکی (نمائندہ دنیا ) گھوٹکی سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، سکھر ملتان موٹروے سے چوری کئے گئے کیمرے ، حفاظتی اور الیکٹرک تار برآمد، 5 ملزمان گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھوٹکی ایم فائیوسکھر ملتان موٹروے فتح پور کیمپ کے قریبی علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی ۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عبدالقدوس کلوڑکی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 5 ملزمان کو گرفتار کر کے موٹروے سے چوری ہونے والے کیمرے ، تار برآمد کر لئے گئے ۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عبدالقدوس کے مطابق ملزمان موٹروے کے حفاظتی تار اور کیمرے چوری کرنے میں ملوث ہیں ۔ موٹروے جیسے قیمتی قومی اثاثے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور مزید ایسی کارروائیاں کی جائیں گی ۔ یاد رہے کہ سکھر سے سندھ پنجاب بارڈر تک موٹروے سے کیمرے ، الیکٹرک تار اور حفاظتی جالی چوری کر لی گئی ہے ، جس کے باعث موٹروے پر جانوروں کے آنے کے باعث حادثات ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں