مین لائن سے تیل چوری کا سلسلہ نہ رک سکا،ایک اورسرنگ پکڑی گئی

مین لائن سے تیل چوری کا سلسلہ نہ رک سکا،ایک اورسرنگ پکڑی گئی

کراچی (رپورٹ :أٓغا طارق ) پورٹ قاسم کے قریب نجی تیل کمپنی کی مین لائن سے تیل چوری کا سلسلہ نہ رک سکا۔سکھن کی حدود سے نامعلوم ملزمان کی پارکو لائن میں سرنگ بناکر تیل چوری کرنے واردات پکڑی گئی۔

سکھن تھانے کی مقدمہ درج کرکے پائپ لائن کو بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب اندرون ملک جانے واسلی نجی کمپنی پارکو کی مین لائن سے تیل چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔سکھن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک خالی پلاٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک سرنگ دیکھی گئی ،اس سرنگ کے ذریعے چور پائپ بچھاکر مین لائن سے تیل چوری کرتے تھے ۔ سرنگ کی کھدائی کے دوران 85 فٹ لمبے ہائی پریشر پمپ کے ساتھ گیج اور کلپس بھی بر أٓمد کرلئے گئے جبکہ پولیس نے پلاٹ سے چوکیداروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ دس دن کے دوران تیسرا تیل چوری کا کلپ پکڑا گیا ، جس میں بن قاسم سے دو اور سکھن کے علاقے سے ایک کلپ شامل ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ملزمان کتنے بھی بااثرہوں انکے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں