جلا ؤ گھیراؤ کیس :فواد چودھری سمیت دیگر ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جلا ؤ گھیراؤ کیس :فواد چودھری سمیت  دیگر ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی نے فواد چودھری اورحافظ فرحت سمیت دیگر ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں سات اگست تک توسیع کردی اور پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ میںدرج مقدمے میں فواد چودھری اورحافظ فرحت عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت عدالت نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دیا جارہا ہے اگر آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل نہ کی تو عدالت قانون کے مطابق ضمانتوں پر فیصلہ سنا دے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں