جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت دماغی صحت کے حوالے سے سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا ہے کہ دماغی صحت مجموعی فلاح و بہبود کا ایک اہم پہلو ہے اور یہ ضروری ہے۔
کہ ہم پاکستان میں لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے قابل رسائی اور شواہد پر مبنی حل فراہم کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ماہرین نفسیات کی کمی کے پیش نظر چیلنجز پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ماہرین نے روایتی طور پر اپنی مدد آپ کے طریقوں کو ثابت شدہ تکنیکوں کے ساتھ ملا کر ایک نئی راہ دکھائی، تاکہ لوگ زندگی کی پیچیدگیوں کو بہتر طور پر سنبھال سکیں۔یہ اقدام پاکستان میں ذہنی صحت کے ماہرین کی کمی کے باعث سامنے آیا ہے ، جہاں 220 ملین سے زیادہ کی آبادی کے لیے صرف تقریباً 600 ماہرین نفسیات اور تقریباً 1200 سے دو ہزار کے درمیان ( سائیکالو جسٹ) ماہرین نفسیات موجود ہیں۔سی ایم ای کی ڈائریکٹر، ڈاکٹر راحت ناز نے اپنے خطاب میں ابتدائی مداخلت کی اہمیت پر زور دیا۔