نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں سیوریج لائن دھنس گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک بیان میں بتایا کہ ڈی 12 بلاک آئی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں 24 انچ کی سیوریج کی لائن دھنس گئی ہے جس کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے ۔
اس ضمن میں چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ سیوریج لائن کی فوری طور پر مرمت نہیں کی جاتی تو روڈ مزید متاثر ہوتا جبکہ مرمتی کام کے دوران ٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان واٹر کارپوریشن کے ہمراہ تھے اور ڈی سی سنٹرل نے بھی فوری اقدامات اٹھائے کی خواہش کی تھی۔