نارتھ ناظم آباد میں انسدادتجاوزات آپریشن

نارتھ ناظم آباد میں  انسدادتجاوزات آپریشن

کراچی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فواد غفار سومرو کی ہدایت پر نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سڑکوں پر موجود ٹھیلے پتھاروں کو اور دکانوں کی حدود سے باہر رکھے گئے۔۔

 سامان کو تحویل میں لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی پر ایک بد نما داغ ہونے کے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی میں متاثر ہوتی ہے جبکہ شہریوں کے لئے بھی تکلیف کا باعث ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی عمل کیا جارہا ہے اور کسی بھی جگہ پر خصوصی طور پر برساتی نالوں اورفٹ پاتھوں پر تجاوزات کو تعمیر ہونے سے قبل ہی ختم کردیا جائیگا جبکہ تجاوزات کی تعمیر میں ملوث افراد اور ان کے پشت پناہی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں