صنعتکاروں کے وفد کا آئی سی سی بی ایس کا دورہ

 صنعتکاروں کے وفد کا آئی سی سی بی ایس کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے معروف صنعت کاروں کے وفد نے دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ’سی ایس آر‘کے ایگزیکٹو ممبر محمد صدیق شیخ کی سربراہی میں بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کا دورہ کیا ۔

اور ادارے کے انفرااسٹرکچر اور یہاں کی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر فرزانہ شاہین نے بین الاقوامی مرکز کے دیگر آفیشل کے ہمراہ صنعت کاروں کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا۔ صنعت کاروں کے اس وفد میں محمد صدیق شیخ سمیت راشد احمد صدیقی، عفیف راشد، یوسف سلیم اختر و دیگر شامل تھے ۔ بعد ازاں محمد صدیق شیخ نے وفد کے ہمراہ پروفیسر فرزانہ شاہین کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پروفیسر فرزانہ شاہین نے ایک پریزینٹیشن کے دوران آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ہونے والی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پروفیسر فرزانہ شاہین نے مصنوعات کی ترقی کے عنوان سے بین الاقوامی مرکزجامعہ کراچی اور صنعت کے درمیان تعاون کا ایک مناسب طریقہ کار مرتب کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔بین الاقوامی مرکزجامعہ کراچی اُن مصنوعات کے متعلق معلومات فراہم کرے گاجنہیں مختلف صنعتی شعبو ں کے لیے کمرشل بنایا جاسکتا ہے ۔ محمد صدیق شیخ نے صنعتوں اور تحقیقی مرکز کے درمیان موجود خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں