نیوکراچی کابہت جلد خوبصورت ٹاؤن میں شمار ہوگا، چیئرمین
کراچی(اے پی پی)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہاہے کہ نیوکراچی ٹاؤن کابہت جلد خوبصورت ٹاؤن میں شمار ہوگا،ٹاؤن کے اجڑے ہوئے پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جارہا ہے ۔۔۔
اب تک تقریبا ًآٹھ پارکوں کو بحال کرکے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ ابھی 12پارکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل کرلیاجائے گا۔ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوںنے نارتھ کراچی یوپی موڑ پر قائم گرین بیلٹ پر پودا لگانے کے بعدکیا۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے ٹاؤن کو ہرا بھرا کررہے ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے عوامی سطح پر آگاہی مہم جاری ہے ۔