کراچی کو اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے ،پولیس چیف

کراچی کو اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے ،پولیس چیف

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کا دورہ کیا ۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی آمد پر چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا، صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ، سینئر نائب صدر الطاف اے غفار، نائب صدر تنویر باری، چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے مائی کراچی نمائش محمد ادریس و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔کراچی پولیس چیف نے مائی کراچی نمائش کے دورے کے موقع پر کراچی چیمبر کی جانب سے نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس طرح کی تمام تقریبات کے لیے تاجر برادری سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ محکمہ پولیس کی بھرپور کوششوں کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں اس شہر کی رونقیں کافی حد تک بحال ہوئی ہیں۔اگرچہ کراچی کو اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن محکمہ پولیس ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح حالات کو قابو میں کیا جا سکے ۔کے سی سی آئی کے اراکین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پولیس کے افسران کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے نمائش میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں