سرجانی واحد باؤنڈری وال صنعتی زون ہوگا،شجاعت حسین

سرجانی واحد باؤنڈری وال صنعتی زون ہوگا،شجاعت حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی صنعتی شعبہ میں صنعتکاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔۔۔

 سرجانی انڈسٹریل زون میں صنعت کاروں کے لئے 2000، 1000 اور 500 گز کے انڈسٹریل پلاٹ مختص کئے گئے ہیں۔ مذکورہ انڈسٹریل زون کے قیام سے صنعت کاروں کو صنعتی شعبہ میں بہترین سہولیات میسر ہوں گی، سرجانی انڈسٹریل زون کراچی کا واحد باؤنڈری وال انڈسٹریل زون ہوگا۔انڈسٹریل زون کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انکروچمنٹ، روڈ کی کارپٹنگ اور انڈسٹری کے لئے ون ونڈو آپریشن فعال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، مذکورہ انڈسٹری کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے اور باہمی مفادات کو ترجیحی دی جائے ۔ ادارہ ترقیات کراچی پبلک پرائیویٹ سیکٹرکے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر سید رضا حسین، جنرل سیکریٹری عباد اللہ بیگ، سی ای ا وفائٹ بابر خان، فیڈرل بی ایریا کے صنعتکاروں نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کی شہر کراچی کے لئے مثبت اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ڈی جی کے ڈی پر بھرپور اعتماد و حمایت کا یقین دلایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں