لاڑکانہ :اسپتالوں میں مریضوں کومفت دوائیں دینے کی ہدایت

 لاڑکانہ :اسپتالوں میں مریضوں کومفت دوائیں دینے کی ہدایت

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)محکمہ صحت اور پاپولیشن کی پارلیمانی سیکریٹری ندا کھوڑو نے سول اسپتال لاڑکانہ کے ایمرجنسی وارڈ،چلڈرین اسپتال اور شیخ زید ویمن اسپتال کا دورہ کیا ۔

 اس موقع پر ندا کھوڑو نے لاڑکانہ کے اسپتالوں میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کی موجودگی کا جائزہ لیا اور وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی جس کے دوران سول اسپتال لاڑکانہ میں مریضوں نے شکایت کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ڈاکٹرز جو ادویات لکھ کر دیتے ہیں ان میں سے بہت سی باہر سے لینی پڑتی ہیں جس پر پارلیمانی سیکریٹری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او اور ایم ایس کو اسپتالوں میں مریضوں کو ادویات ہر حال میں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ندا کھوڑو نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت ادویات کے لئے فنڈ فراہم کررہا ہے تو پھر کیوں اسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کی جارہی ، اب ایسی شکایات نہیں آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ سندھ میں صحت کی سہولیات دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ہم چاہتے ہیں سندھ کے اسپتالوں میں مزید بہتر لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے دوروں کا مقصد بھی مریضوں کو ملنے والی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ میں صحت کے شعبے کو جدید طرز پر آراستہ کرنے پر عمل پیرا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر صحت عذرہ پیچوہو کے ویژن کے تحت سندھ میں روبوٹک مشینوں،سائبر نائف کے ذریعے بھی علاج کی سہولتیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں