گھوٹکی:مزید بارشیں،متعلقہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
گھوٹکی کے (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے شدید بارشوں کے پیش نظر ضلع کے تمام متعلقہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع میں موسمی حالات کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں ہیدکوارٹر میں رہنے کا حکم جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی محکمہ موسمیات اور پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق 6 اگست تک ضلع میں شدید بارشوں کا امکان ہے ، اس لئے محکمہ آبپاشی، صحت عامہ، لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر، ریسکیو 1122، سیپکو، سول ڈیفنس، ایجوکیشن ورکس سمیت تمام متعلقہ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔