عمارتوں میں کار پارکنگ کی جگہوں پر غیرقانونی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت

عمارتوں میں کار پارکنگ کی جگہوں پر غیرقانونی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت

کراچی(آئی این پی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی نے کہا ہے کہ عمارتوں میں کارپارکنگ کی جگہوں پر گودام،رہائش یادیگرغیرقانونی تعمیرات کاخاتمہ کرکے کارپارکنگ کو بحال کیاجائے ۔۔

پبلک سیل پروجیکٹ پر بورڈ پر کیو آر کوڈ کو نمایاں کیا جائے ، ڈائریکٹرجنرل کی زیرصدارت تمام ڈائریکٹرز کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کیوآرکوڈ، فائرفائٹنگ آلات کی تنصیب، کار پارکنگ کی بحالی اور گذرگاہوں پرتعمیراتی میٹریل کے حوالے سے ایس بی سی اے کی پالیسوں پرسختی سے عملدرآمد کروانے کے سلسلے میں لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ تمام پالیسیز سوک رائٹس سے متعلق ہیں،ان کی خلاف ورزی کو ہرگز صرف نظر نہیں کیاجاسکتا، جلداز جلد سروے اور قانونی نوٹسز کے اجراء کاکام مکمل کیاجائے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت دی کہ پبلک سیل پروجیکٹ پر مکمل تفصیلات سے متعلق آویزاں بورڈ پر کیو آر کوڈ کو نمایاں کیاجائے جہاں خلاف ورزی ہورہی ہے وہاں نوٹسز جاری کئے جائیں تاکہ ایس بی سی اے کی فراہم کردہ سہولت کے تحت شہری کو پروجیکٹ میں یونٹ کی بکنگ سے قبل ہی پروجیکٹ کی بابت مکمل آگاہی حاصل ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں