بسوں کے اڈے ختم کرنے سے متعلق درخواست پررپورٹ طلب

بسوں کے اڈے ختم کرنے سے متعلق درخواست پررپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہوراورجسٹس امجدعلی سہتوپرمشتمل ڈویژن بینچ نے لیمارکیٹ سے گڈاپ سمیت ٹھٹہ اورسجاول جانے والی بسوں کے اڈے کوختم کرنے کے ۔۔

خلاف دائر درخواست پر محکمہ ماسٹرپلان سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ کے ایم سی اوربلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاہے ۔ ضیااعوان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں درخواست گزارٹرانسپوٹ ظفرعلی قریشی اور دیگرنے موقف اختیارکیاہے کہ لیمارکیٹ کا یہ بس اڈاپاکستان بننے سے قبل 1937سے قائم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں