ایف آئی اے کا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد
کراچی (آن لائن)ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں جعلی ادویات بیچنے والے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی مشتبہ، جعلی، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات برآمد کر لیں جبکہ اسٹور کے مالک عبدالرقیب انصاری کو حراست میں لے لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق موسمیات روڈ پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں جعلی ادویات بیچنے والے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی مشتبہ، جعلی، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات برآمد کر لیں جبکہ اسٹور کے مالک عبدالرقیب انصاری کو حراست میں لے لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق موسمیات روڈ پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ کارروائی عمل میں لائی گئی۔