بین الاقوامی مرکزمیں شجر کاری مہم سے آزادی کاجشن
اکراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں جشنِ آزادی کے عنوان سے ایک روزہ شجرکاری مہم کے تحت200سے زیادہ ادویاتی و پھل دارپودے لگا ئے گئے۔
اس شجرکاری مہم کا مقصد آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ایک گوشے میں شہری جنگل یعنی اربن فارسٹ قائم کرناہے ، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرفرزانہ شاہین اور ادارے کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ نے بھی پودے لگائے ۔ شرکاء مہم سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر عطاالرحمن نے کہا کہ شدید موسم کی صورت میں موسمیاتی تبدیلی زمین پر حیات کے لیے بڑا خطرہ ہے ، شجر کاری مہم وقت کی ضرورت ہے ۔