کے ڈی اے کی خالی اراضیوں کی تفصیلی رپورٹ طلب

کے ڈی اے کی خالی اراضیوں کی تفصیلی رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے ڈائریکٹر پارکس، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ اور کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیم کے ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی پلے گراؤنڈ، پارکس اوپن اسپیس کی نشاندہی کریں تاکہ سبز ہریالی پاکستان اسکیم کے تحت نیم اور مختلف اقسام کے درخت لگائے جاسکیں۔ تمام کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں موجود مساجد، اسکول، مدارس، اسپتال، پارکس سمیت گرین بیلٹ کے اطراف شجر کاری مہم کا آغاز ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے ۔ متعلقہ ٹاؤن چیئرمین سے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنائیں اور ان کے ساتھ باہمی اشتراک سے شجر کار مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا عمل شروع کیا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مزید احکامات دیئے کہ کے ڈی اے کی خالی اراضیوں، کھیلوں کے میدان اور پارکس کی فوری طور پر نشاندہی مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ، اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صحت مندانہ تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں