نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ ،ملک کا روشن مستقبل ہیں،گورنرسندھ

نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ ،ملک کا روشن مستقبل ہیں،گورنرسندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہاؤس میں سادہ و پروقار تقریب میں امام احمد رضا یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ‘‘لوگو ’’کا افتتاح کر دیا۔

تقریب میں گورنر نے ‘‘لوگو ’’ ڈیزائن کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ تقریب میں مفتی منیب الرحمان، پروفیسر راشد کمال انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ اولین ترجیح ہے ،اس ضمن میں سماجی تنظیموں کا فلاحی سرگرمیوں میں اعلیٰ تعلیم کو شامل کرنا خوش آئند ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ اور ملک کا روشن مستقبل ہیں۔نوجوانوں کو آئی ٹی کے جدید کورسز کی تربیت کرانے کا مقصد ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول و عسکری قیادت مستحکم معیشت اور مضبوط دفاع کے لئے پر عزم ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی کاموں میں اس کے شانہ بشانہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہدائکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 6 ستمبر کو گورنر ہاؤس میں پروقار تقریب منعقد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ گورنرہاؤس آئی ٹی کورسز کا مرکز بن چکا ہے ۔ امام احمد رضا کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا قیام سیلانی ویلفیئر کا احسن اقدام ہے ۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ آج امام احمد رضا یوینورسٹی کے قیام کا اعلان کررہا ہوں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں