گھگھر کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 2خواتین جاں بحق

گھگھر کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 2خواتین جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گھگھر کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق خواتین لکڑیاں کاٹ کر گھر جا رہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا، جاں بحق خواتین کی شناخت صغرا کھوسو اور لال بی بی کھوسو کے نام سے ہوئی ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خواتین کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ ادھر میمن گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے انصاری پل کے قریب کنٹینر تلے دب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جسکی شناخت نہیں ہوسکی ۔ دریں اثناء شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود یار محمد گوٹھ میں گھر میں گن صاف کرتے ہوئے چھبیس سالہ جمال زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں