روزنامہ دنیا کے سینئر کارکن ندیم الحسن کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا

روزنامہ دنیا کے سینئر کارکن ندیم الحسن کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) روزنامہ دنیا کے سینئر کارکن ندیم الحسن کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب شہیدملت روڈ پرلوٹ لیاگیا۔وہ رات گئے ڈیوٹی کے بعد دفتر سے گھر جارہے تھے ۔۔

کہ بلوچ کالونی سے جیل چورنگی جانے والے راستے ہل پارک انڈرپاس کے اندر موٹر سائیکل سوار2ملزموں نے انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنایااور موبائل فون،نقدی اور بیگ چھین لیا۔ ملزموں نے موٹر سائیکل کی چابی بھی نکال لی اور فرار ہوگئے ۔ندیم الحسن کے مطابق سڑک کی دوسری جانب پولیس کی موبائل بھی موجود تھی مگر ملزمان دیدہ دلیری سے واردات کرکے باآسانی فرارہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں