ضلع شرقی میں چائنیز کمپنی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس

ضلع شرقی میں چائنیز کمپنی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے ضلع شرقی میں چائنیز کمپنی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے ۔۔

مقامی کمپنی کو صفائی ستھرائی کے انتظامات سنبھالنے کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔چائنیز کمپنی چھانگی کانجی کی مسلسل ناقص کارکردگی اور معاہدے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے ضلع شرقی میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے کے لئے بورڈ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے نئے ٹینڈرکرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ بھی واضح رہے کہ چائنیز کمپنی کوصفائی ستھرائی کا معیار بہتر بنانے کے لئے متعدد بارنوٹسز اور شوکاز جاری کئے جاچکے ہیں اور بلوں پربھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔لہذااس مسئلے کو فوری حل کرنے کے لئے ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ہنگامی بنیاد پرضلع شرقی میں صفائی مہم کاآغاز کردیا ہے ، جس کے لئے ایک مقامی کمپنی کواضافی مشینری کی مدد سے عارضی طور پرصفائی ستھرائی کا کام سونپ دیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں تمام کچرا کنڈیوں سے جمع شدہ کچرا صاف کیا جارہا ہے ،اس کے بعدگلیوں سے کچرا اور سوئپنگ کا کام انجام دیا جائے گا۔ اس کام کے لئے 90 سے زائد اضافی مشینری تعینات کی گئی ہے ۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں