مسروقہ کار کی رجسٹریشن کیس میں 2ملزمان بری

مسروقہ کار کی رجسٹریشن کیس  میں 2ملزمان بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹم کورٹ کراچی نے بینٹ لے کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے مقدمے سے 2 ملزمان کو بری کردیا۔عدالت نے ڈی ایس پی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسماعیل چانڈیو اور نوید بلوانی کو بری کردیا۔

 دونوں ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ملزمان پر بینٹ لے کار 2022 میں برطانیہ سے چوری کر کے غیر قانونی طور پر پاکستان منتقل کرنے کا الزام تھا۔ اگست 2022 میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے اس کی رجسٹریشن کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں