آرٹلری پولیس لائن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،دفاتر میں کام بند

آرٹلری پولیس لائن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،دفاتر میں کام بند

کراچی (این این آئی)آرٹلری پولیس لائن میں غیر اعلانیہ طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اہم دفاتر میں کام بند اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ریڈ زون میں قائم اہم دفاتر کی بجلی 12گھنٹے سے زائد وقت منقطع رہی ۔آرٹلری پولیس لائن،ایس ایس پی اے وی ایل سی آفس،سول لائن اور آرٹلری میدان تھانہ،بم ڈسپوزل اسکواڈ ہیڈ آفس میں بجلی نہ ہونے کے باعث تمام امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔بجلی نہ ہونے سے بی ڈی ایس کے تمام آلات غیر فعال ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں