شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ زون پولیس کا ایکشن شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آرام باغ پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ملزم نے شادی کی تقریب میں اپنے ساتھی کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تھی،گرفتار ملزم کی شناخت سعادت سندھی کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم سرکاری ملازم ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے اس کا لائسنس یافتہ پستول بھی قبضے میں لے لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں