بوسیدہ گیس لائن کے نیٹ ورک کی تبدیلی شروع

بوسیدہ گیس لائن کے  نیٹ ورک کی تبدیلی شروع

کراچی(این این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی نے نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی نے 45سالہ پرانی بوسیدہ گیس پائپ لائن کا نیٹ ورک تبدیل کرنے پر کام شروع کر دیا ہے ۔

پرانے گیس پائپ لائن کی جگہ 400 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور سوئی سدرن کے مطابق نئے پائپ لائن نیٹ ورک سے نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کے میں گیس کا پریشر بہتر ہوگا۔ نئی گیس پائپ لائنز کا منصوبہ 10 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں