ڈگری : کمسن لڑکی سے زبردستی نکاح کے الزام میں مقدمہ درج

ڈگری : کمسن لڑکی سے زبردستی نکاح کے الزام میں مقدمہ درج

ڈگری (نمائندہ دنیا) ڈگری تھانے میں مبینہ نابالغ لڑکی سے زبردستی نکاح کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ لڑکی کے والد گلاب لوہار کی مدعیت میں درج ہوا۔۔

جس میں مدعی نے کہا کہ اس کی بیٹی مینا کم عمر ہے ، اسے اغوا کر کے زبردستی نکاح کیا گیا۔ مدعی نے مقدمے میں آصف ولد محمد اسماعیل، نامعلوم نکاح خواں اور دو گواہوں کو نامزد کیا ہے ۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری بیٹی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں پڑھتی ہے ، 7 ستمبر کو آصف میری بیٹی کو ورغلا کر ساتھ بٹھا کر لے گیا،بعد ازاں جبری مذہب تبدیل کرکے نکاح کرلیا ۔ ڈگری پولیس نے سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں