اسرائیلی جارحیت، مسلم حکمران فعال کردارادا کریں،حنیف طیب

اسرائیلی جارحیت، مسلم حکمران فعال کردارادا کریں،حنیف طیب

کراچی(این این آئی)جامع مسجد خلفائے راشدین گلشن اقبال میں میلادالنبی ؐکانفرنس سے مرکزی نائب امیرجماعت اہل سنت حاجی محمدحنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔

کہ اکتوبر 2023سے لیکر اب تک اسرائیل، سپرپاورکہلانے والے ممالک کے اسلحے اورفوجی سازوسامان سے غزہ فلسطین میں تباہی مچارہاہے ،غزہ میں شہادتوں کی تعداد42ہزارسے تجاوزکرچکی ہے ،اب بھی مساجد،تعلیمی اورصحت کے مراکز ،پناہ گزین کیمپوں میں بمباری کاسلسلہ جاری ہے ۔اسرائیل نے دنیا کا امن بربادکررکھاہے ،مسلم حکمران صرف زبانی جمع خر چ ،مذمتی بیانات ،اجلاسز، قراردادوں کی حدتک محدودہیں ،مسلم ممالک  اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف فعال کردارادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں