انٹرپری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، طالبات کی پوزیشنز

 انٹرپری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، طالبات کی پوزیشنز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔۔

 طالبات نے تینوں پوزیشنیں حاصل کرلیں۔ چیئرمین انٹربورڈ سید ذوالفقار علی شاہ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔پری میڈیکل کے امتحانات میں بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی دعا بنت مبشر علی صدیقی رول نمبر 909031 نے اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، بحریہ کالج کارساز کی طالبہ شفا بنت طفیل رول نمبر 919009 نے دوسری پوزیشن جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی سیدہ سعدیہ محفوظ بنت محفوظ کریم تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 29ہزار 149امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 28ہزار 434امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 14ہزار 948 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.57 فیصد رہا۔چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ نے کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں بڑی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں