اسرائیل غزہ میں ایک بڑا انسانی المیہ پیدا کر چکا ،منعم ظفر

اسرائیل غزہ میں ایک بڑا انسانی المیہ پیدا کر چکا ،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے اور خواتین و بچوں سمیت تقریباً 500 سے زائد لبنانی شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے ۔۔

کہ امریکہ و مغربی ممالک کی پشت پناہی کے باعث اسرائیل کی جارحیت اور دہشت گردی مسلسل بڑھتی جارہی ہے ، اقوام متحدہ بھی اسرائیلی جارحیت روکنے اور اہل غزہ کے بعد لبنان کے شہریوں کو اسرائیلی دہشت گردی سے محفوظ رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ، اسی وجہ سے اسرائیل غزہ کے بعد اب لبنان پر حملہ آور ہو گیا ہے ۔ موجودہ حالات میں پوری امت کو بھر پور اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور حکمرانوں کو امریکہ و اسرائیل کے خوف سے نکل کر اپنی بے حسی اور بزدلی ترک کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمارا حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرے اور او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور دہشت گردی پوری دنیا کے مسلمانوں بالخصوص حکمرانوں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے ، اسرائیل غزہ میں ایک بڑا انسانی المیہ پیدا کر چکا ہے اور اب لبنان پر حملہ آور ہو گیا ہے کل کوئی اور مسلم ملک بھی اس کا نشانہ بن سکتا ہے اس لیے اسے روکنے اور لگام دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں