اسپتالوں کے اطراف سے تجاوزات فوری ختم کی جائیں،چیف سیکریٹری

اسپتالوں کے اطراف سے تجاوزات فوری ختم کی جائیں،چیف سیکریٹری

کراچی (آن لائن)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی ۔ملاقات میں کراچی شہر کی تجاوزات اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ۔

ملاقات میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی ) ملازمین کے پنشن، کے ایم سی کی بسز سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے ۔ملاقات کے موقع پر چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ شہر سے انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جائے گا، اسپتالوں کے اطراف سے تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی سے انکروچمنٹ ہٹانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو اضافی اختیارات دیئے جائیں گے ، کے ایم سی کی بسز کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا،کے ایم سی ملازمین کے پنشن مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی ہے ۔سڑکوں کی مرمت کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی بہتر بنائیں گے ، شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں