قطر اسپتال میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف،مقدمہ درج

قطر اسپتال میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف،مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قائم قطر اسپتال میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔اورنگی ٹائون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 543/24 متاثرہ خاتون شبانہ کی مدعیت میں درج کر لیا۔

مدعیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کی چار سالہ بیٹی بیمار اور بچہ وارڈ میں داخل تھی،22 ستمبر کی رات ڈھائی بجے بچی کو بخار تیز ہوگیا تھا، ڈاکٹر کو بتانے پر انجکشن منگوایا گیا،متاثرہ خاتون انجیکشن لینے جا رہی تھی تو دو افراد اسے پکڑ کر ایک کمرے میں لے گئے ،کمرے میں پہلے سے دو افراد موجود تھے ،مدعیہ کے مطابق چاروں افراد نے اس سے دست درازی کی اور عفت میں خلل ڈالا تاہم اسپتال کے چوکیدار نے کچھ لوگوں کے ساتھ وہاں آکر اسے کمرے سے نکالا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔معلومات کرنے پر دو ملزمان کے نام عمیر اور یاسین معلوم ہوئے ہیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں