جامعہ کراچی:اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں داخلوں کی منظوری

جامعہ کراچی:اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں داخلوں کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس جمعرات کویر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی چائنیزٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں داخلے برائے سال 2025 ء کی منظوری دی گئی جس کے مطابق داخلوں کا آغاز اکتوبر2024 ء کے آخری ہفتے سے ہوگا اور اس سال سے جامعہ کراچی میں موجود اسکالرشپس کی تفصیلات کو بھی پراسپیکٹس کا حصہ بنایاجائے گا۔اجلاس میں ورڈ برائے کلیہ تعلیم پر تین اراکین کی بحیثیت اکیڈمک کونسل تین سال کی مدت کے لئے پروفیسرڈاکٹرفرح اقبال،پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری اور پروفیسرڈاکٹر ارم بشیر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں