اغواکامقدمہ نانااور نانی کے خلاف درج کرانے کی درخواست مسترد

اغواکامقدمہ نانااور نانی کے خلاف درج کرانے کی درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل ڈویژن بین نے کورنگی سے لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی حورین کے اغواکامقدمہ بچی کے نانااور نانی کے خلاف درج کرانے کی درخواست مستردکردی ہے ۔

عدالت عالیہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ بچی حورین کے پاسپورٹ کی تصدیق کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور بتایاجائے کہ بچی بیرون ملک گئی ہے یانہیں ۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹونے حکم دیاکہ مذکورہ بچی کوبازیاب کرکے عدالت میں پیش کیاجائے ۔تصدق ندیم کے توسط سے دائردرخواست میں بچی کے والد وقارکاموقف ہے کہ بچی کے نانا اور نانی کاکہناہےکہ بچی اپنی ماں کے پاس دبئی میں ہے جبکہ بچی حورین کاپاسپورٹ اسکے والدکے پاس  ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں