21ٹاؤنز کی تنخواہیں کلک کے آن لائن سسٹم سے منسلک

21ٹاؤنز کی تنخواہیں کلک کے آن لائن سسٹم سے منسلک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ خالد حیدر شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ نوڈ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوکل کونسلز ملازمین کی تنخواہیں آن لائن سسٹم سے منسلک کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کلک آصف جان صدیق، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر زین العابدین میرانی،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل فنانس ونگ غلام مرتضی شیخ سمیت مختلف شعبہ جات کے ماہرین اور متعلقہ افسران شریک تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کلک آصف جان صدیقی نے بتایا کہ کلک پراجیکٹ کے SAPپروگرام کے تحت، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور کراچی کے 25 میں سے 21 ٹاؤنز کی تنخواہیں SAPسے منسلک کردی گئی ہیں جس کے بعد کسی بھی طرح کی جعلسازی یا غیر قانونی طریقے سے تنخواہوں کی ادائیگی ناممکن بنادی گئی ہے ۔ آصف جان صدیقی نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن سمیت کراچی کے انیس ٹاؤنز کا بجٹ بھی شفاف طریقے سے SAPکے سسٹم پر منتقل کیا جاچکا ہے اور بقیہ رہ جانے والے ٹاؤنز سے اس حوالے سے ڈیٹا جلد شیئر کرنے کی درخواست کی جاچکی ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ جن ٹاؤنز کی جانب سے کلک کے ساتھ مطلوبہ ڈیٹا شیئر کرنے میں تاخیر برتی جارہی ہے ان کو فوری طور پر ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ انہوں نے کلک پراجیکٹ کی مجموعی کارکرگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں