ٹینکر مالکان اور ڈرائیور کو معذور شہری کو ہرجانہ دینے کا حکم

ٹینکر مالکان اور ڈرائیور کو معذور شہری کو ہرجانہ دینے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے الزام میں ملوث ٹینکر مالکان اور ڈرائیور کو معذور شہری عباس علی کو پچاس لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاہے ۔

ٹیپو سلطان پولیس نے حادثے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کیا تھا۔ملزموں کے وکیل کاموقف ہے کہ ایک دوسرے کیس میں رشوت نہ ملنے پر پولیس نے ڈرائیور کو کیس میں شامل کیا۔ عدالت نے قراردیاکہ ملزم پولیس سے جھگڑے یا رشوت طلبی کے کوئی شواہد پیش نہیں کرسکے ہیں، عدالت نے قرردیاہے کہ تفتیشی افسر نے تصدیق کی کہ ڈرائیور کے پاس کار اور موٹر سائیکل کا لائسنس تھا لیکن ٹینکر چلانے کا لائسنس نہیں تھا۔ متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس کی غیر موجودگی میں ڈرائیور ٹینکر چلانے کا اہل نہیں تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں