غیرمتحرک طرززندگی امراض قلب کی بڑی وجہ قرار

غیرمتحرک طرززندگی امراض قلب کی بڑی وجہ قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عارضہ قلب ، انسانی اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے ۔دنیا بھر میں امراض قلب کی آگاہی کے حوالے سے 29 ستمبر عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

عالمی دن کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں عوام کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دل کے امراض سے متعلق آگاہی ان کی روک تھام بروقت تشخیص اور مساوی علاج کی سہولیات کا حصول ہے ۔ کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین امراض قلب سرکاری حکام اور مقامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں کولیسٹرول کا بڑھنا ،ہائی بلڈ پریشر، تمباکو نوشی ،غیر متحرک طرز زندگی، ذیابیطس، موٹاپہ اور مضر صحت خوراک کو قرار دیا گیا ، ساتھ ساتھ طرز زندگی میں تبدیلیوں کو دل کی بیماری سے بچاؤ کے لیے اجاگر کیا گیا ۔ماہرین کے مطابق روزانہ 30 منٹ کی ورزش/ چہل قدمی، ذہنی دباؤ سے بچاؤ، تمباکو نوشی ترک کرنا ،کھانوں میں پھل اور سبزیوں کا مناسب استعمال ،مضر صحت کھانو ں سے پرہیز ،متناسب وزن دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر راشد سعید نے بتایا کہ مفاد عامہ کے لیے ان پروگراموں میں پیش پیش ہیں اور ان امراض کے لیے بہترین کوالٹی ادویات پاکستانی عوام کو فراہم کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں