سی ٹی ڈی کی کارروائی،ملزم کے قبضے سے مسروقہ اسلحہ سے بھرا بیگ برآمد

 سی ٹی ڈی کی کارروائی،ملزم کے قبضے سے مسروقہ اسلحہ سے بھرا بیگ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی سندھ حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے چوری شدہ اسلحے سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی سندھ کی جانب سے ضلع کیماڑی کے علاقے حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ پرانٹیلی جنس بیس کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان محمد ولد اکبرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحے کے بھرا کٹ بیگ برآمد کرلیا۔گرفتارملزم کوغیر قانونی اسلحہ منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کٹ بیگ سے 5 شارٹ گن ، 3 رائفل اور 2 تیس بور پستول بر آمد کرلیے گئے ۔گرفتار ملزم کی نشاندھی پرلانڈھی اور قائد آباد کے علاقے میں چھاپہ مارٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں،ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نے برآمد اسلحہ ایک نجی سکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا جس کا مقدمہ گزری تھانے میں درج ہے ۔گرفتارملزم کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے ۔گرفتار ملزم شہرمختلف سکیورٹی کمپنیوں میں بطور سکیورٹی گارڈ ملازمت کرچکا ہے ۔گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں غیرقانونی اسلحے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں