ہائیکورٹ افسران و عملے کے رہائشی منصوبے پر عملدرآمد شروع

ہائیکورٹ افسران و عملے کے رہائشی منصوبے پر عملدرآمد شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے افسران و عملے کے رہائشی منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔منصوبے کے تعمیراتی کام کے انچارج ملک امتیازغنی نے چیف جسٹس کو منصوبے سے متعلق آگاہ کیا۔

 چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس آغا فیصل مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے تقریب کا انعقاد کیا۔چیف جسٹس کاکہناتھاکہ کمپلیکس سے ہائیکورٹ تک شٹل سروس بھی چلائی جائیگی۔ اسٹاف اور افسران کے بچوں کے لیے پرائمری اسکول بھی یہاں بنایا جائیگا۔ ہم اسٹاف کو سہولت دے رہے ہیں، ہمیں بھی اسٹاف کے کام میں بہتری نظر آنا چاہئے ۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ اور سیشن عدالتوں کے ججز اوروکلارہنماؤں ریحان عزیزملک،عامروڑائچ اور ہائیکورٹ اسٹاف وافسران نے شرکت کی۔ریزیڈنشل کمپلیکس میں گریڈ 5 سے گریڈ 20 کے افسران و ملازمین کے لئے رہائشی فلیٹس تیار کئے جائیں گے ،ابتدائی مرحلے میں تین بلاکس میں چھ چھ منزلہ چار ٹاورز بنائے جائیں گے ،بلاک ون میں گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے لئے 24 فلیٹس بنائے جائیں گے ،بلاک ٹو میں گریڈ 17 اور 18 کے افسران کی لئے 24 فلیٹس بنائے جائیں گے ،بلاک تھری میں گریڈ 5 سے 16 تک کے ملازمین کے لئے دو ٹاورز میں 48 فلیٹس بنائے جائیں گے ،دوسرے مرحلے میں مزید 96 فلیٹس بنائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں