حکمرانوں سے عوام کا حق لے کر رہیں گے ، منعم ظفر

حکمرانوں سے عوام کا حق لے کر رہیں گے ، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعرات کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت کے مطابق اتوار کو 10اہم شاہراہوں پر دھرنے دیئے جائیں گے۔

 جن میں شارع فیصل، نیشنل ہائی وے ، سپر ہائی وے ، شاہراہ پاکستان،شاہراہ شیر شاہ سوری، حب ریور روڈ،شاہراہ قائدین،تین تلوار،ماڑی پور روڈ شامل ہیں۔ حکمرانوں سے عوام کا حق لے کر رہیں گے ، ہر سال کی طرح اس سال بھی ایم ڈی کیٹ میں شدید بد انتظامی و ہزاروں طلبہ و طالبات اور والدین کو ذہنی و جسمانی اذیت اور پرچہ لیک ہونے اور کرپشن کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس ساری صورتحال کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت و وزیر تعلیم اور سیکریٹری صحت ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک با اختیار کمیٹی بنا کر بد انتظامی و کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔، کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے ، ملک کو 67فیصد ریونیو اور صوبے سندھ کا 90فیصد سے زائد حصہ فراہم کرتا ہے ، شہر کی ابتر حالت اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر، پانی کی قلت، سیوریج و صفائی ستھرائی کے ناقص نظام اور سڑکوں کی خستہ حالی کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت، وزیر بلدیات اور قابض میئر پر عائد ہوتی ہے ۔پریس کانفرنس میں نائب امیر سیف الدین ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکریٹریابن الحسن ہاشمی،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں