احمد کپاڈیا پی اے اے کے چیئرمین منتخب

 احمد کپاڈیا پی اے اے کے چیئرمین منتخب

کراچی(پ ر)پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے ) کا نواں سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سِنرجی گروپ کے چیئرمین احمد کپاڈیا کو 2024-2026 کی مدت کے لیئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

پی اے اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمیل سید کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں امیر العظیم (فیوچر وژن) کو سی ای سی کا سینئر وائس چیئرمین، ذیشان خان (ٹی این آئی کمیونیکیشنز) کو وائس چیئرمین اور واثق علی خان (مین ہل ایڈورٹائزنگ) کو سیکرٹری فنانس منتخب کیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں