میئر کراچی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

میئر کراچی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی (آن لائن)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے امریکہ کے قونصل جنرل اسکاٹ اربم نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز اور سب سے بڑا شہر ہے جہاں کئی صنعتی زونز اور بین الاقوامی ہوائی اڈا اور دو بڑی بندرگاہیں موجود ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ کراچی کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جبکہ یہاں کاروبار اور سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں، جنہوں نے اس شہر کی صنعتی و کاروباری سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے تاہم  کراچی کو دنیا کے تمام بڑے میٹروپولیٹن شہروں کی طرح سیاسی اور انتظامی چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں