تھر :صاف پانی کیلئے فیصل بینک کا زمان فاؤنڈیشن سے اشتراک
تھرپارکر(ڈسٹرکٹ ڈیسک)پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)نے زمان فاؤنڈیشن سے اشتراک کیا ہے۔
جس کے تحت تھرپارکر کے علاقے رامیو گجو کو شمسی توانائی سے چلنے والے ریورس آسموسس (آر او)واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے صاف اور محفوظ پانی فراہم کیا جائے گا۔اس اقدام سے نہ صرف پینے کے صاف پانی کے لیے گاؤں کے لوگوں کی 78 سالہ جدوجہد کا خاتمہ ہوگا بلکہ صحت مند زندگی کو فروغ اور پائیدار ترقی کے ذریعے کمیونٹی کو بااختیار بنایا جائے گا۔فیصل بینک کی کارپوریٹ افیئرز کی سربراہ فرح عاصم نے آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پائیداری ہمارا وژن ہے ، جو اسلامی اقدار خدمت(خیال رکھنا)کے اصول پر مبنی ہے ، جس کا مقصد کمیونیٹیز کی خودانحصاری اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔شمسی توانائی سے چلنے والا یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ صرف ایک منصوبہ نہیں،بلکہ رامیوگجو اور آس پاس کے 300 سے زائد گھروں کے لیے زندگی کی ایک اہم ضرورت ہے ۔