شہر کی مختلف شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں شہری اور ترقیاتی اداروں کے ایک اجلاس میں شہر کی مختلف شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کمشنر نے بلدیہ عظمی کے ڈی اے کنٹونمنٹ بورڈز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹاون ایڈمنسٹریشن کو کہا ہے کہ حکومت شہر کی بہتری اور شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنا کر دار ادا کریں۔ اس موقع پر مختلف شاہراہوں کو خوبصور ت بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین اور میرین پرومینڈ promendade پر بیوٹی فائی کیا جائے گا ۔سروے مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں بیوٹی فکیشن کاموں اور مقامات کی نشاندہی کی گئی،فیصلہ کیا گیا کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے مل کر کریں گے ،دیگر ادارے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن ایڈمنسٹریشن اور دیگر ادارے تعاون اور مدد کریں گے ۔ بیوٹی فکیشن کا کام مکمل کرنے کیلئے 15 روز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ فٹ پاتھوں کی مرمت، صفائی پارکنگ اور ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا۔اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی سینٹرل ریزر ویشن کو گرین کیا جائیگا۔کمشنر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے اور دیگر ادارے مربوط کوششیں کریں۔