درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب

درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے جمشید کوارٹرز میں سوسائٹی میں پلاٹ کی تقسیم کی اجازت سے متعلق درخواست پر وکیل درخواست گزار سے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلئے ۔

درخواست پر دلائل دیتے ہوئے وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ 600گز کے پلاٹ کو چھوٹے پلاٹوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت پلاٹ کو تقسیم کی اجازت ہے ؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے ، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نا بتائیں کہ دیگر لوگوں کو بھی دیا ہے ، ہمیں وہ قانون بتائیں جس کے تحت آپ کو مزید تقسیم کی اجازت دی جانی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں